استنبول:یورپی،ترک سعودی ،پاکستانی مصری وزرائے خارجہ کی آج اہم ملاقات

استنبول:یورپی،ترک  سعودی ،پاکستانی  مصری  وزرائے  خارجہ  کی  آج  اہم  ملاقات

اجلاس میں فلسطین کی صورتحال، یمن ، آبنائے ہرمز ،روس یوکرین جنگ کے ممکنہ خاتمے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا اجلاس میں یورپی ممالک کے گروپ ای تھری اور نئے تشکیل شدہ گروپ آر فور کے نمائندے شریک ہوں گے

استنبول (اے ایف پی)برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ آج جمعہ کو استنبول میں ترکیہ، سعودی عرب، پاکستان اور مصر کے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے ۔ ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق انقرہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کی صورتحال، یمن کی تازہ پیش رفت، آبنائے ہرمز اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں یورپی ممالک کے گروپ ای تھری اور نئے تشکیل شدہ گروپ آر فور کے نمائندے شریک ہونگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...