شام:فورسز کی کارروائی ،داعش کے 5جنگجو ،2اہلکار ہلاک

شام:فورسز کی کارروائی ،داعش کے 5جنگجو ،2اہلکار ہلاک

جنوبی شام میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے معذور شہری جاں بحق

دمشق (اے ایف پی) شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران داعش سے وابستہ پانچ جنگجو اور دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ، جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوئے ۔ شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق رانکوس قصبے میں داعش کے ایک مبینہ سیل کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے فائرنگ کردی، جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی۔ کارروائی کے دوران چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے بھری بیلٹیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔دوسری جانب جنوبی شام میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران فائرنگ سے معذور شہری جاں بحق ہوگیا۔ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق واقعہ صوبہ درعا کے گاؤں جملہ میں پیش آیا،شام نے اسرائیلی دراندازیوں میں اضافے کی مذمت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...