یورپ اور ایشیا کے خطے میں بیرونی مداخلت علاقائی استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے :چین ،روس
بیجنگ(اے ایف پی)چین اور روس نے یورپ اور ایشیا کے خطے میں بیرونی مداخلت کو علاقائی استحکام کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔
چینی وزیراعظم لی چیانگ کے دورہ روس کے دوران جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ تخریبی بیرونی مداخلت اس وقت پورے یوریشیائی خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا بنیادی سبب ہے ۔ دونوں ممالک نے علاقائی امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ لی چیانگ کا دورہ روس ایسے وقت میں ہوا ہے جب بیجنگ اور ماسکو مختلف عالمی اور علاقائی معاملات پر تعاون بڑھا رہے ہیں۔ مشترکہ بیان میں کسی مخصوص ملک یا مداخلت کے واقعے کا نام نہیں لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments