چین :تبت میں 7شدت کا زلزلہ، 16 ہلاک، 32زخمی

چین :تبت میں 7شدت کا  زلزلہ، 16 ہلاک، 32زخمی

بیجنگ (اے ایف پی)چین کے دور افتادہ علاقے تبت میں 7 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

جبکہ 300 سے زائد مکانات منہدم ہوگئے ۔زلزلے سے بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوئے ۔ حکام نے ہنگامی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق زلزلہ جمعرات کی رات 10 بجکر 33 منٹ پر آیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پہاڑی علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ تبت میں جنوری 2025کے زلزلے میں بھی 126 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...