جاپان:16فرانسیسی اور جاپانی ادیب 24 گھنٹے میں مشترکہ ناول لکھنے لگژری ٹرین میں سوار
کیوٹو(اے ایف پی)جاپان کے شہر کیوٹو سے 16 فرانسیسی اور جاپانی ادیب ایک لگژری ٹرین میں سوار ہو گئے ، جہاں انہیں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں مشترکہ ناول مکمل کرنا ہے ۔
ادبی تبادلے کے منصوبے کے تحت مصنفین کا ہدف 200 صفحات پر مشتمل کہانی تحریر کرنا ہے ۔ یہ منصوبہ فرانسیسی تنظیم ‘‘رائٹنگ اِن موشن’’ نے شروع کیا ہے ۔ معروف فرانسیسی مصنفہ موریل باربری بھی اس میں شریک ہیں۔ ناول کی کہانی اسی ٹرین میں سفر کرنے والے کرداروں کے گرد گھومے گی، جبکہ جاپان کے قدرتی مناظر اور روایتی طرزِ تعمیر بھی تحریر کا حصہ بنیں گے ۔ ٹرین جمعہ کی صبح ماتسوئے پہنچے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments