امریکا اور لاک ہیڈ مارٹن کا 850 ایف 35 طیاروں کی تیاری کا معاہدہ

امریکا اور لاک ہیڈ مارٹن کا 850  ایف 35 طیاروں کی تیاری کا معاہدہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ دفاع اور لاک ہیڈ مارٹن نے 850 ایف 35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کیلئے 10 سالہ معاہدے کا اعلان کیا ہے ۔

 معاہدے کی مالیت ظاہر  نہیں کی گئی۔ پینٹاگون کے مطابق اس منصوبے سے طیاروں کی پیداوار میں اضافہ اور دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ ایف 35 جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیارہ ہے ، جس کی مختلف اقسام کی قیمت 10 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے ۔ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کانگریس کی منظوری اور فنڈز درکار ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...