ایکواڈور :انتخابی مہم کیلئے غیر قانونی فنڈنگ ، سابق صدارتی امیدوار گرفتار

ایکواڈور :انتخابی مہم کیلئے غیر قانونی  فنڈنگ ، سابق صدارتی امیدوار گرفتار

کوئٹو(اے ایف پی)ایکواڈور کی پولیس نے سابق صدارتی امیدوار لوئیسا گونزالیز کو گرفتار کر لیا ہے ۔

وہ 2023 کے صدارتی انتخابات کی مہم کے  لیے مبینہ غیر قانونی مالی معاونت حاصل کرنے کے الزام میں زیر تفتیش ہیں۔ پولیس نے واضح نہیں کیا کہ گرفتاری کا تعلق وینزویلا سے رقم لینے کے الزامات سے ہے یا نہیں۔ گونزالیز نے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا تھا، تاہم انہیں دائیں بازو کے رہنما ڈینیئل نوبوا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...