کولمبیا :فوج کا فضائی حملہ، نیشنل لبریشن آرمی کے 9 جنگجو ہلاک

کولمبیا :فوج کا فضائی حملہ، نیشنل  لبریشن آرمی کے 9 جنگجو ہلاک

بوگوٹا (اے ایف پی )کولمبیا کے صدر ابیلاردو دے لا ایسپرییا نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی صوبے کاوکا میں نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این)کے خلاف فضائی حملے میں سکیورٹی فورسز نے 9 جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔

یہ کارروائی کاوکا کے ایک دیہی علاقے میں کی گئی، جہاں منشیات کی سمگلنگ کے راستوں پر کوکین کی تجارت میں ملوث مسلح گروہوں کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔صدر نے ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس کارروائی کو ’’اچھی خبر‘‘قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...