بھارت:پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

بھارت:پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے  3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

پٹنہ (اے ایف پی)مشرقی بھارت کی ریاست بہار کے ضلع سیوان میں پٹاخے بنانے والی ایک فیکٹری میں یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت کم از کم5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں سے عمارت تباہ ہو گئی، جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکے ایک نجی مکان میں ہوئے جہاں پٹاخے تیار کئے جا رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فیکٹری کا مالک اور اس کے چار رشتہ دار شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...