نیپال :ہمالیہ کے پہاڑوں میں لاپتا 2 جاپانی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

نیپال :ہمالیہ کے پہاڑوں میں لاپتا 2 جاپانی کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

کھٹمنڈو (اے ایف پی)نیپال کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میں ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لاپتا2جاپانی کوہ پیماؤں کی لاشیں گزشتہ روز تلاش کر لی گئیں۔

دونوں کوہ پیما 7ہزار140 میٹر بلند گنگاپورنا ویسٹ چوٹی کو روایتی معاون انتظامات کی بجائے الپائن طرز میں سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، ان  کا 15 اکتوبر کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا اور18اکتوبر سے ان کی تلاش شروع کی گئی،لاشیں 6ہزار 300میٹر بلندی سے ملیں ۔واضح رہے کہ نیپال میں کوہ پیمائی کیلئے 462 چوٹیاں کھلی ہیں، جن میں سے تقریباً 100 اب تک سر نہیں کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...