اردن :نامعلوم افرادکی چرچ میں فائرنگ ، 7 افراد ہلاک
10افراد زخمی ،چند کی حالت تشویش ناک ،حملہ آور 2تھے :ریاستی ٹی وی
عمان (اے ایف پی)اردن کے صوبے کرک میں چرچ کے اندر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔اردن کی پبلک سکیورٹی ایجنسی کے مطابق دارالحکومت عمان کے جنوب میں واقع صوبے کرک میں مسلح افراد نے حمود چرچ کے اندر فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا جبکہ10 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے چند کی حالت تشویش ناک ہے ۔ریاستی ٹی وی نے بتایا کہ کرک کے حمود چرچ میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہاں مذہبی رسومات ادا کی جا رہی تھیں، حملہ آوروں کی تعداد دو تھی، جنہوں نے گاڑی سے اتر کر فائرنگ شروع کی، حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس اے کے 47 کلاشنکوف تھی اور کئی منٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments