ترکیہ :کوئلے کی کان میں دھماکا 2کان کن ہلاک ،5زخمی

ترکیہ :کوئلے کی کان میں  دھماکا 2کان کن ہلاک ،5زخمی

انقرہ (اے ایف پی)ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 کان کن ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ ایک کان کن تاحال کان کے اندر پھنسا ہوا ہے ۔

 زونگولداک کے گورنر عثمان حاجی بکتاش اوغلو کے مطابق دھماکہ آتش گیر گیس کے اخراج کے باعث ہوا، دھماکے کے وقت کان کی سرنگ میں 8 افراد موجود تھے ، جن میں سے 7کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، تاہم ہسپتال منتقل کئے جانے کے بعد 2 کان کن دم توڑ گئے ، ایک کان کن اب بھی کان کے اندر موجود ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...