بھارت:ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 6افراد کی ہلاکت کا خدشہ
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 5یاتریوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، پائلٹ سمیت تمام افراد ہلاک ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے یاتریوں کو لے کر دہرادون جا رہا تھا، خراب موسم ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر گرنے کا سبب بنا۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس علاقے کے لیے گرج چمک اور تیز ہواؤں کا ‘اورنج الرٹ’جاری کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی کم تھی۔ اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جوشی مٹھ کے قریب چائی گاؤں کے علاقے میں ہیلی کاپٹر حادثے کی اطلاع موصول ہوئی ہے ۔خراب موسم اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع تک پہنچنے اور سرچ آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments