شمالی کوریا :جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی نمائش، جنگی صلاحیتیں بڑھانے کا اعلان

شمالی کوریا :جدید ڈرون  ٹیکنالوجی کی نمائش، جنگی  صلاحیتیں بڑھانے کا اعلان

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں جدید ڈرون ائیروناٹیکل ٹیکنالوجی کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شرکت کی۔

 نمائش کا مقصد ملک کی دفاعی صلاحیتوں اور مسلح افواج کی تکنیکی طاقت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر کم جونگ ان نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جدید جنگوں کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے پیشِ نظر ڈرون ٹیکنالوجی میں مکمل برتری حاصل کرنا ایک ضرورت بن چکا ہے ۔ طاقت کا مطلب ہی امن ہے اور امن کی ضمانت صرف طاقت سے ہی دی جاسکتی ہے ’۔ انہوں نے ملکی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ ڈرون ٹیکنالوجی اور ملکی دفاع کے لیے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیز ترین پیش رفت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔نمائش کے دوران مختلف جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...