خطاب سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند

خطاب سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیرواعظ عمر فاروق کو سرینگر کی مسجد محبوب العالم میں منعقد ہونے والے مذہبی اجتماع سے خطاب سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا،

میرواعظ عمرفاروق نے ایکس پر جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک بار پھر بند کر دیا گیا جس کے نتیجے میں میں خطاب کرنے سے محروم رہا۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی گرفتاریاں، مکانات کی مسماری اور جائیدادوں کی ضبطی بی جے پی حکومت کی اس حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا اور تحریکِ آزادی کو دبانا ہے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...