حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ پر میزائل حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ  پر میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض،صنعا(اے ایف پی)یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا گیا۔ دوسری جانب سعودی محکمہ شہری دفاع نے ریاض ریجن میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ابتدائی وارننگ جاری کی، تاہم کچھ دیر بعد اسے واپس لے لیا گیا۔دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 10 اکتوبر کو ہونے والے حوثی میزائل حملے میں زخمی ایک اور بھارتی شہری دم توڑ گیا۔ بھارتی سفارتخانے نے ایکس پر جاری بیان میں شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھا۔ تازہ ہلاکت کے بعد حملے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...