ٹرمپ کی انتخابی شکست ، عالمی منڈی میں خام تیل9فیصد سستا
لندن(اے ایف پی)امریکی وسط مدتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز کی شکست کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت9اعشاریہ12فیصد گر کر 94اعشاریہ48 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو اکتوبر کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ 100 ڈالر سے نیچے ہے ۔ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 8اعشاریہ8 فیصد کمی کے بعد 88اعشاریہ صفر8 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments