امریکی الیکشن:ایک ہی نام کے دو امیدوار، ووٹرز چکرا گئے

امریکی الیکشن:ایک ہی نام کے دو امیدوار، ووٹرز چکرا گئے

ریپبلکن امیدوار ڈین ایس سلیوان کے مقابلے ڈینیل جے سلیوان نے الیکشن لڑا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں الاسکا کی سینیٹ سیٹ کے لیے ایک ہی نام کے دو امیدوار سامنے آنے سے ووٹرز چکرا گئے ،ایک طرف تھے موجودہ ریپبلکن امیدوار سینیٹر ڈین ایس سلیوان جبکہ ان کے مدمقابل ایک آزاد امیدوار ڈینیل جے سلیوان تھے ،یعنی خاندانی نام بھی ایک، اور پکارنے کا نام بھی ایک جیسا تھا صرف فرق ایس اور جے کا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے الزام لگایا کہ یہ ڈیموکریٹ امیدوار میری پیلٹولا کی مہم کی ایک سوچی سمجھی چال تھی۔ جس کا مقصد ووٹرز کو الجھانا اور ریپبلکن سینیٹر کے قیمتی ووٹ حاصل کرنا تھا ۔یہ معاملہ صرف سیاسی بیانات تک محدود نہیں رہا، بلکہ عدالتوں تک جا پہنچا۔ ڈینیل جے سلیوان کو بیلٹ پیپر سے ہٹانے کی کوشش بھی ہوئی، لیکن عدالتی فیصلوں کے بعد انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت مل گئی۔امریکی محکمہ انصاف نے نتائج روکنے کی درخواست دائر کر دی۔ لیکن جج نے یہ کہہ کر درخواست مسترد کر دی کہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپر پر واضح نشانات اور مڈل نیم لکھ کر ووٹرز کی الجھن دور کرنے کا پورا انتظام کر رکھا ہے ۔ ابتدائی انتخابی نتائج میں میری پیلٹولا آگے دکھائی دیں، جبکہ ڈین ایس سلیوان دوسرے نمبر پر اور ان کے ہم نام ڈینیل جے سلیوان تیسرے نمبر پر تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...