امریکی انتخابات میں خلا سے بھی ووٹ ڈالے گئے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکی انتخابات میں خلا سے بھی ووٹ ڈالے گئے ؟ امریکی وسط مدتی انتخابات میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر موجود تین امریکی خلا بازوں لیوک، انیل مینن اور جیسیکا نے زمین سے ہزاروں میل دور خلا میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
خلا میں نہ پولنگ سٹیشن ہے ، نہ بیلٹ باکس اور نہ ہی ڈاک کا نظام، تاہم جدید خلائی ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ ممکن بنایا گیا۔ خلا بازوں نے سپیس سٹیشن پر محفوظ اور انکرپٹڈ الیکٹرانک بیلٹ تیار کی، جسے خصوصی سیٹلائٹ سگنلز کے ذریعے ناسا کے ہیوسٹن سپیس سنٹر منتقل کیا گیا۔ وہاں سے یہ ڈیجیٹل ووٹ محفوظ طریقے سے متعلقہ انتخابی حلقوں کے کاؤنٹی کلرک تک پہنچائے گئے ، جہاں انہیں ووٹوں کی گنتی میں شامل کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments