ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ، اشیا لوٹ لیں

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ، اشیا لوٹ لیں

کوٹ لکھپت ، برکی ، گلشن راوی ، شاہدرہ ودیگر علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں ملت پارک ناظم ، سندر ماجد اور لوہاری سے ارشاد کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور (کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں اختر سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل فون،برکی میں بابر سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں شاہد سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں عقیل سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں عدنان سے 2 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔نصیر آباد کے علاقے میں امیر علی سے 20 ہزار روپے ،ساندہ کے علاقے میں راحت علی سے 16 ہزار روپے ،جبکہ ملت پارک سے ناظم علی ، سندر سے ماجد اور لوہاری سے ارشاد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...