شوبز میں سادگی،نرم دلی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا:عینی طاہرہ

شوبز میں سادگی،نرم دلی کا ناجائز فائدہ اٹھایا گیا:عینی طاہرہ

لاہور(این این آئی)اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ میری سادگی اور نرم دلی سے بہت سے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے ،کسی کو پریشانی یا مصیبت میں دیکھ کر بے چین ہو جاتی ہوں تاہم بعض لوگ اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

 ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تمام لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے لیکن جب چند لوگ دھوکہ دیتے اور ہیر پھیر سے کام لیتے ہیں تو انسان دوسروں کے معاملے میں بھی محتاط ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر کسی کو بے وقوف بنایا جا سکتا ہے لیکن سچ بول کر درجنوں دشمن بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ عینی طاہرہ نے کہا کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنا میری سب سے بڑی کمزوری ہے اور کبھی اپنے اس اصول پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...