ڈی جے ایلن واکر کے لاہور پہنچنے پر پاکستانی مداح حیران
لاہور(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایلن واکر لاہور پہنچ گئے ۔
انسٹاگرام پر ایلن واکر نے لاہور کی گلیوں میں سیر کرتے متعدد سٹوریز شیئر کر کے پاکستانی مداحوں کو حیران کر دیا۔ڈی جے کی انسٹا سٹوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی گانے الفاظ کے گلوکار حمزہ ملک اور زین ذوہیب کے ساتھ کسی میوزک پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے آئے ہیں۔ایلن واکر انسٹا سٹوریز میں گانے ‘الفاظ’ کی میوزک ویڈیو دیکھتے ہوئے نظر آئے ، شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں لاہور کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے ، ایلن واکر نے الفاظ کے گلوکاروں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، تاہم ایلن واکر یا گلوکاروں میں سے کسی نے بھی تاحال اس منصوبے کی تفصیلات پیش نہیں کی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments