نیتن یاہوکودھچکا،مذہبی جماعت کاحمایت سے انکار
اتوار کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کروں گا :اسرائیلی صدراسحاق 46 ارکان نے نیتن یاہو ، 67 نے گادی آئزن کوٹ کی حمایت کی ہے :صدر
یرو شلم(اے ایف پی)اسرائیل میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے ، اہم مذہبی جماعت یونائیٹڈ تورہ جوڈازم نے انہیں دوبارہ وزیراعظم بنانے کی سفارش سے انکار کردیا۔سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ نئی حکومت بنانے کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ 120 رکنی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کے اتحاد کو 53 جبکہ آئزن کوٹ کے حامی اتحاد کو 48 نشستیں حاصل ہیں۔ عرب جماعتوں نے بھی 19 نشستیں جیتی ہیں۔اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کو نئی حکومت بنانے کیلئے کسی رکن پارلیمنٹ کو نامزد کریں گے ۔تمام جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔ صدر کے مطابق 46 ارکان پارلیمنٹ نے نیتن یاہو جبکہ 67 نے گادی آئزن کوٹ کی حمایت کی ہے ، سات ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ ہرزوگ کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کو حکومت سازی کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کریں گے ۔ عرب جماعتوں کے اتحاد جوائنٹ لسٹ نے نئی حکومت کی تشکیل کیلئے اپوزیشن اتحاد کے رہنما گادی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اسحاق ہرزوگ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ، آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کا موقع دینے کی سفارش کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments