پاکپتن: بس اور ٹرالر میں تصادم،11جاں بحق،33زخمی

پاکپتن: بس اور ٹرالر میں تصادم،11جاں بحق،33زخمی

ملتان سے لاہور جانیوالی بس آلوؤں سے لدے ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل

پاکپتن(خبرنگار،دنیانیوز)پاکپتن میں دیپالپور روڈ پر بس اور ٹریکٹرٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں11افراد جاں بحق اور 33زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی کہ 17ایس پی کے قریب آلوؤں سے لدے ٹرالر  سے ٹکرا گئی، جس کے بعد بس الٹ گئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے  بس میں پھنسے زخمی مسافروں اور لاشوں کو نکال کرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاکپتن منتقل کردیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر آصف رضا اور ڈی پی او جاوید اقبال بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...