ایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) ایبٹ آباد اور دریا خان میں ٹریفک حادثات کے دوران 11 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر بس اور ڈمپر میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 30 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور بچے سمیت 7 افراد شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق گلگت سے ہے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
اس کے علاوہ دریا خان کے علاقے ہیتو خسور روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،جس کے نتیجے میں دو خواتین اور دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار افراد ٹانک سے سرگودھا جا رہے تھے، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments