رادھیکا آپٹے نے تیلگو فلموں سے نفرت کا اظہار کیوں کیا؟

رادھیکا آپٹے نے تیلگو فلموں سے نفرت کا اظہار کیوں کیا؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ رادھیکا آپٹے نے تیلگو فلموں میں کام کرنے کے اپنے تجربے کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔۔۔۔

ایک فلم میں مجھے اپنے ماموں سے شادی کرنے کا کردار ادا کرنا پڑا جبکہ میرے مقابل ایک عمر رسیدہ اداکار کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا تھا۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ یہ میرے لیے انتہائی مشکل فلم تھی اور مجھے اس کی کہانی سمیت کئی پہلو پسند نہیں آئے ، مجھے بعد میں اس فلم سے نفرت ہو گئی تھی، فلم میں مجھے ایک بڑی عمر کے اداکار کے ساتھ رومانوی مناظر بھی عکس بند کروانے پڑے جسے میں مردانہ بالادستی اور عورتوں پر ایسے ماحول کی زبردستی قرار دیتی ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...