انسان سالانہ دو ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنیکا سبب
لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ انسانی جسم کے میٹابولزم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
یونیورسٹی آف باتھ کی قیادت میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے کے عمل کے دوران خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں گزشتہ 30 برسوں میں 74 فی صد اضافہ ہوا ہے ۔تحقیق کے مطابق 2015 تک دنیا بھر میں انسانی جسموں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سالانہ مقدار تقریباً 2.05 ارب میٹرک ٹن تک پہنچ چکی تھی۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کا 60 فی صد سے زیادہ حصہ دنیا کی آبادی میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments