امریکا:5252 کلو وزنی ربڑ بینڈ بال کا عالمی ریکارڈ قائم
ڈیٹرائٹ (نیٹ نیوز)امریکی شہر ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والے کلاڈ پی مور نے 10 سال سے زائد عرصے کی محنت کے بعد ربڑ بینڈز سے دنیا کا سب سے بڑا گولا تیار کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس دیوہیکل گولے کا وزن تقریباً 5 ہزار 252 کلوگرام ہے ، جس کی تیاری میں ہزاروں ربڑ بینڈز استعمال کیے گئے ۔کلاڈ پی مور نے بتایا کہ انہوں نے ربڑ بینڈز کے چھوٹے گولے بنانا اس وقت شروع کیے جب وہ خون کی بیماری ہیموفیلیا کے معائنے کے لیے اکثر ڈاکٹر کے پاس جایا کرتے تھے ۔ 2015 میں ان کے چند ساتھیوں نے انہیں ایک بہت بڑا ربڑ بینڈ بال بنانے کا چیلنج دیا جس کے بعد انہوں نے اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع کر دیا۔وقت گزرنے کے ساتھ گولا اتنا بڑا ہو گیا کہ اسے گھر کے گیراج میں رکھنا ممکن نہ رہا چنانچہ اسے ایک مخصوص سٹوریج یونٹ میں منتقل کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments