بابا وانگا کی خلائی مخلوق بارے پیشگوئی حقیقت بننے والی ہے

بابا وانگا کی خلائی مخلوق بارے پیشگوئی حقیقت بننے والی ہے

صوفیہ(نیٹ نیوز)بلغاریہ کی مشہور نجومی بابا وانگا سے منسوب نومبر 2026 میں خلائی مخلوق کی زمین پر آمد کی پیشگوئی ایک بار پھر زیرِ بحث ہے جب اس سال سائنسدانوں نے خلا میں ایک پراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے ۔

انٹرنیٹ پر بابا وانگا کی جانب سے یہ پیشگوئی شیئر کی جا رہی تھی کہ نومبر 2026 میں انسانوں کا خلائی مخلوق سے سامنا ہو سکتا ہے ۔ اب چینی سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک تحقیقی ٹیم نے زمین سے تقریباً 238 لائٹ ایئر دور واقع ستاروں کے سسٹم K2-155 کی سمت سے ایک پراسرار ریڈیو سگنل دریافت کیا ہے ۔یہ سگنل چین کی طاقتور ریڈیو دوربین فاسٹ کے پرانے ڈیٹا میں ملا جس کی فریکوئنسی وقت کیساتھ تبدیل ہو رہی تھی۔ماہرین کے مطابق پراسرار سگنل خلائی مخلوق کی موجودگی ثابت نہیں کرتا جبکہ بابا وانگا کی جانب سے نومبر 2026 کی ایسی پیشگوئی کیے جانے کا بھی کوئی مستند تاریخی ریکارڈ نہیں ملا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...