انگلینڈ میں نایاب قسم کی چیونٹیاں بِل سمیت چوری
لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ میں ڈیون وائلڈ لائف ٹرسٹ ایک انتہائی نایاب اور غیر معمولی چوری کی تحقیقات کر رہا ہے ، جہاں ایک پورا چیونٹیوں کا بِل ہی چرا لیا گیا۔
بِل میں ایک ہزار سے پانچ ہزار تک چیونٹیاں موجود تھیں۔ٹرسٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ملک میں چیونٹیوں کی نایاب ترین نسل نیرو ہیڈڈ اینٹس کا یہ بِل چڈلی نائٹن ہیتھ نیچر ریزرو سے بغیر اجازت نکال کر لے جایا گیا۔حکام کے مطابق انگلینڈ میں یہ قدرتی محفوظ مقام اس نایاب چیونٹی کی نسل کا آخری بڑا مسکن ہے ۔ٹرسٹ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ ایک بل میں ایک ہزار سے پانچ ہزار چیونٹیاں اور افزائشِ نسل کرنے والی ملکہ چیونٹیاں موجود ہو سکتی ہیں جو 25 سال تک زندہ رہتی ہیں۔ادارے کے مطابق ایک پورے بل کی چوری اس نسل کی آبادی پر تباہ کن اثرات مرتب کر سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments