عالمی عدالت انصاف کے 5نئے جج منتخب
اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل نے عالمی عدالت انصاف کے پانچ ججز کو 6 فروری 2027 سے شروع ہونے والی نو سالہ مدت کے لیے منتخب کرلیا۔
اماراتی خبر رساں ادارے وام کے مطابق منتخب ججوں میں برطانیہ کے ڈیپو اکاندے ، فرانس کے فرانسوا الابران، اردن کے محمود ضیف اللہ حمود، سنگاپور کی رینا لی اور کینیا کی فوبی اوکووا شامل ہیں۔ پانچویں نشست کا فیصلہ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں ہوا، جس میں فوبی اوکووا کامیاب رہیں۔ دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کا بنیادی عدالتی ادارہ ہے جو 15 ججوں پر مشتمل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments