سعودی عرب اور شام کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ
دمشق(این این آئی)شام اور سعودی عرب نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے دفاعی معاہدے پر دستخط کردئیے ۔
سعودی عرب نے شام میں تعمیرِ نو، توانائی، صحت، رہائش اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے 40کروڑ30لاکھ ڈالر سے زائد کے رعایتی قرضے فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔یہ معاہدے شامی صدر احمد الشرع کے ریاض کے دورے کے موقع پر طے پائے ۔معاہدے کی تفصیلات، دفاعی تعاون کی نوعیت اور اس پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments