پولینڈ : 9 افراد کے قتل کا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا

پولینڈ : 9 افراد کے قتل کا ملزم  دوران علاج دم توڑ گیا

کراکو(اے ایف پی)پولینڈ کے شہر کراکو میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو قتل کرنے والا 24 سالہ ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں وہ دو روز قبل شدید زخمی ہوگیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم نے نیم خودکار رائفل سے شہر کے ایک چوک میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک کیا تھا، جبکہ اس کے والدین اور بہن کی لاشیں دوسرے شہر میں واقع خاندانی گھر سے ملی تھیں۔ پولیس نے تعاقب کے دوران ملزم کو گولی ماری تھی۔ ابتدائی طور پر ملزم کے انتہاپسند دائیں بازو سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔ تاہم استغاثہ کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات اور کسی سیاسی نظریے سے تعلق کے شواہد نہیں ملے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...