امریکی کانگریس کاجنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کیخلاف مزید فوجداری تحقیقات کا مطالبہ

امریکی کانگریس کاجنسی مجرم جیفری  ایپسٹین کے ساتھیوں کیخلاف  مزید فوجداری تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی قانون سازوں نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھیوں کے خلاف مزید فوجداری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استغاثہ، مالیاتی اداروں اور ۔۔

بااثر شخصیات کے روابط نے برسوں تک اس کے جرائم کو جاری رکھنے میں مدد دی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں محکمہ انصاف پر زور دیا ہے کہ اہم گواہوں سے دوبارہ پوچھ گچھ کی جائے اور ایپسٹین سے تعلق رکھنے والی دو معروف شخصیات کے خلاف الزامات کی تحقیقات آگے بڑھائی جائیں۔ ان میں میامی بیچ کے سابق میئر فلپ لیون اور فرانسیسی معروف ہیئر اسٹائلسٹ فریڈرک فکائی شامل ہیں، ایپسٹین کی سابق معاون لیسلی گروف سے بھی مزید پوچھ گچھ کی سفارش کی گئی ہے ۔کمیٹی نے مالیاتی اداروں پر بھی مشتبہ لین دین نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا اور امریکی محکمہ خزانہ سے بینکوں کے کردار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس نے رپورٹ کو نامکمل قرار دیتے ہوئے محکمہ انصاف پر اہم دستاویزات روکنے کا الزام لگایا ہے ۔ ایپسٹین 2019ء میں نیویارک کی جیل میں دورانِ حراست ہلاک ہوگیا تھا، جبکہ اس کی ساتھی گیلین میکسویل جنسی اسمگلنگ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...