فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی پر سائبر حملہ، ویب سائٹ بند
پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی پر جمعرات کو سائبر حملہ کیا گیا، جس کے بعد ادارے کا مواد فراہم کرنے والا آن لائن پلیٹ فارم اے ایف پی فورم عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق سائبر مداخلت کا پتا چلتے ہی تکنیکی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے پلیٹ فارم کو احتیاطی طور پر آف لائن کردیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ صارفین کو متبادل ذرائع سے مواد فراہم کیا جا رہا ہے ، تاحال حملے میں ملوث عناصر کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اے ایف پی دنیا بھر میں 210 بیوروز اور 135 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 1840 صحافیوں کے ذریعے چھ زبانوں میں خبریں فراہم کرتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments