انڈونیشیا:سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 13افراد ہلاک
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں شدید بارشوں کے باعث سونے کی غیرقانونی کان میں سیلابی پانی بھر جانے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ مزید 13 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
مقامی سرچ اینڈ ریسکیو ادارے کی سربراہ نے جمعرات کو بتایا کہ 26 نومبر کی صبح 7 بجے تک 13 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی تھیں،باقی افراد کی تلاش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments