اداریہ
WhatsApp: 0344 4450229

برطانوی رُوٹ کی بحالی

پاکستان کا برطانوی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکلنا ایک خوش آئند پیش رفت ہیجس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ میں فلائٹ آپریشنز کی بحالی کا اجازت نامہ ملنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ برطانوی روٹ کی بحالی سے نہ صرف پی آئی اے کی بین الاقوامی ساکھ بہتر ہوگی بلکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔ یورپ اور برطانیہ پی آئی اے کے اہم روٹس ہیں۔ پابندی سے قبل پی آئی اے کو اپنی سالانہ آمدن کا 37 فیصد‘ یعنی تقریباً 47ارب روپے‘ صرف انہی روٹس سے حاصل ہوتے تھے۔ ان روٹس پر پابندی کے باعث قومی ایئر لائن کو ساڑھے چار سال میں مجموعی طور پر 200 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا‘ اسی لیے حکومت یورپی روٹس کے بعد برطانوی روٹ کی بحالی کو بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ قومی ایئر لائن کا برطانیہ اور یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ ناقص سیفٹی معیار کی وجہ سے معطل ہوا تھا‘اب اگر یہ پابندی ہٹائی گئی ہے تو یہ پی آئی اے کے سیفٹی معیار کو بہتر بنانے سے ممکن ہوا ہے‘ مستقبل میں ایسی پابندیوں سے بچنے کیلئے پی آئی اے کی سیفٹی اور سفری معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔علاوہ ازیں مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے طیاروں کی حالت‘ وقت کی پابندی‘ کیٹرنگ اور گراؤنڈ سروسز میں بھی فوری اور نمایاں بہتری لانا ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں