پاکستانی نژاداداکار کمیل نانجیانی ہالی ووڈ کی جاسوسی فلم میں کاسٹ

 پاکستانی نژاداداکار کمیل نانجیانی ہالی  ووڈ کی جاسوسی فلم میں کاسٹ

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونیوالے پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی جلد ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی جاسوسی فلم میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے ۔کمیل نانجیانی کراچی میں پیدا ہوئے ،

لاس اینجلس ( شوبز ڈیسک) اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر سکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئے جہاں انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسفی کی تعلیم حاصل کی اوراب امریکہ کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی ڈرامہ سیریل سے ملی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں