رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک اور فلم اکٹھے کام کرنے پر راضی

 رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون  ایک اور فلم اکٹھے کام کرنے پر راضی

بالی ووڈ کے اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کا افیئرزبان زدعام رہا تاہم دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے شادی کرلی

ممبئی (شوبزڈیسک) جبکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بھی جلد شادی کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بریک اپ کے باوجود بھی دپیکا اور رنبیر ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں اور دونوں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔دپیکا اور رنبیر اپنے بریک اپ کے بعد ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ اور ’’تماشا‘‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں اب دونوں نے انوراگ باسو کی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں