رمضان میں ان لوگوں کو یاد رکھیں جنہیں مدد چاہئے :ولی حامد
آفت بن کر آ نیوالی کورونا وائرس کی وبا کو روزانہ 5بار وضو کرکے بھگا دیں :گلوکار
لاہور (لیڈی رپورٹر سے ) گلوکار ولی حامد علی خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کی فضلیت بہت زیادہ ہے ،اس مہینے میں سب کیلئے آفت بن کر آنے والی کورونا وائرس کی وبا کو روزانہ 5بار وضو کرکے بھگا دیں ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کریں، روزے رکھیں، سفید پوش لوگوں کا خیال رکھیں۔کورونا وائر س سے محفوظ رہنے کیلئے گھروں میں رہیں اور عبادات کے ساتھ ان لوگوں کو ضرور یادرکھیں جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے ۔ ولی حامدعلی خان نے کہاکہ ماہ صیام رحمتوں کا مہینہ ہے اس میں سب اچھا ہوجائے گا۔