بھارتی عوام عاطف اسلم کا گاناہٹانے پر بھارتی کمپنی پربرہم

بھارتی عوام عاطف اسلم کا گاناہٹانے پر بھارتی کمپنی پربرہم

کمپنی نے ہندوانتہاپسند جماعت کی دھمکی پر گانا ’’کِنا سونا ‘‘یوٹیوب چینل سے ہٹایا

لاہور (لیڈی رپورٹر سے )بھارتی میوزک و فلم پروڈکشن کمپنی کی جانب سے عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب چینل سے ہٹائے جانے کے بعد بھارتی شہری ہی سوشل میڈیا پر احتجاج کر نے لگے ۔ بھارتی کمپنی نے ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نیونرمن سینا کی دھمکی کے بعد عاطف اسلم کا تیزی سے مقبول ہونے و الا گانا ’’کِنا سونا‘‘ یوٹیوب چینل سے ہٹایاتھا اور انتہا پسند جماعت سے معافی بھی مانگی تھی ۔پاکستانی گلوکار کا گانا ہٹانے پر جہاں انتہا پسند ہندو خوش دکھائی دئیے وہیں عام بھارتی عوام کمپنی سے خفا ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیاپر عاطف اسلم کے حق میں ٹرینڈ شروع کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں