دپیکا اور پریانکا فیک سوشل میڈیا فالوورزخریدنے میں ملوث
ممبئی کرائم برانچ کی ایک کیس کی تفتیش میں کئی اہم شخصیات کے نام سامنے آگئے
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارائیں پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون دھوکے باز نکلیں ،دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز بڑھانے کیلئے رشوت دی ،اس بات کا انکشاف ممبئی کرائم برانچ نے کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر فالوورز کے ذریعے اداکاروں کی سٹار ویلیو کا اندازہ لگایا جاتاہے ،ممبئی کرائم برانچ کو فیک فالوورز کے ایک کیس میں تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا بھی فیک فالوورز خریدتی رہی ہیں ، ان دونوں کے علاوہ بھی فیک فالوورز کی فہرست میں دیگر اہم شخصیات کے نام بھی آئے ہیں جنہیں ابھی مخفی رکھا گیاہے ۔