عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کیساتھ تصویر وائرل

عدنان صدیقی کی انجلینا جولی کیساتھ تصویر وائرل

اداکار عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی

لاہور، کراچی (لیڈی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر ) انسٹاگرا م پر عدنان صدیقی نے انجلینا جولی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی ۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ ‘یہ تصویر ماضی کی بہترین اور دھماکہ خیز یادوں میں سے ایک ہے ۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ ‘یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب میں خوبصورت انجلینا جولی کے ساتھ فلم ‘دی مائٹی ہارٹ’ کے ایک منظر کی عکس بندی کر رہا تھا۔اداکار کی پوسٹ پر ماہرہ خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘او یار! واقعی آپ کی کہانیاں سونے کی طرح چمچماتی اور قیمتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں