صنم سعید عیدقربان پر کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں مصروف

صنم سعید عیدقربان پر کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں مصروف

رشتہ داروں اور دوستوں سے دور عید منانے کو عجیب احساس قراردے دیا

لاہور،کراچی(لیڈی رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر) اداکارہ صنم سعید نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے دور عیدالضحیٰ منانے کو عجیب احساس قرار دیا ہے ۔صنم سعید نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔انہوں نے لکھا کہ وہ پر امید ہیں کہ تمام لوگوں نے یہ عید آگاہی، عاجزی، امن اور مہربانی کیساتھ منائی ہوگی ۔عیدالضحیٰ پر کورونا وائرس کی آگاہی مہم میں مصروف صنم سعید نے خوشیوں اور امن کی دعا بھی کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں