بھارتی اداکارہ کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

بھارتی اداکارہ کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ، اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں گی

ممبئی (شوبز ڈیسک ) انسٹاگرام پر ثنا خان نے اپنی زندگی کے نئے سفر سے متعلق ایک طویل پیغام جاری کیا جو اْنہوں نے انگریزی اور اْردو زبان میں شیئر کیا ۔ثنا خان نے لکھا کہ ‘وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر اپنی تمام زندگی انسانیت کی خدمت میں وقف کریں گی اور وہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کر رہی ہیں۔اْنہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے اپیل کی کہ سب اْن کیلئے دعا کریں کہ وہ اپنے فیصلے پر ہمیشہ قائم رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں