کیٹ ونسلیٹ کا بڑاکارنامہ ،ٹام کروز کا ریکارڈ توڑدیا

کیٹ ونسلیٹ کا بڑاکارنامہ ،ٹام کروز کا ریکارڈ توڑدیا

اداکارہ نے 7منٹ تک پانی کے اندر سانس روک کر فلم کا سین عکس بند کروایا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے 7 منٹ تک زیر آب سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ سال 2015 میں ٹام کروز نے فلم مشن امپوسبل روگ نیشن میں 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک سٹنٹ کیلئے سانس روک کر سین عکس بند کرایا تھا اور اب وہ ریکارڈ 5 سال بعد ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے توڑ دیا ہے ۔کیٹ ونسلیٹ نے یہ ریکارڈ فلم اوتار 2 کی عکس بندی کے دوران اپنے نام کیا جس میں وہ ایک واٹر پرسن کے روپ میں نظر آئیں گی۔کیٹ ونسلیٹ کاکہناہے کہ ان کی نظر اس ریکارڈ پر نہیں تھی وہ تو اپنا سین دلجمعی سے کر رہی تھیں اور ریکارڈ بن گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں