جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار وجے رازکی ضمانت پر رہائی

جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار  وجے رازکی ضمانت پر رہائی

مشہور ڈائیلاگ ’’کوا بریانی‘‘ کی وجہ سے پہچانے جانیوالے بھارتی اداکار وجے راز کو ضمانت پر رہا کردیا گیا، انہیں جنسی ہراسانی کے کیس میں گرفتارکیا گیا تھا

ممبئی (نیٹ نیوز)میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ وجے راز کو2روز قبل ریاست مہاراشٹر کے شہر گونڈیا کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ان پر الزام ہے کہ اُنہوں نے فلم ’’شیرنی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ کو جنسی ہراساں کیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پرمقدمہ درج کیا گیاتھا لیکن جب وجے راز کو تفتیش کیلئے طلب کیا گیا تو وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں گرفتار کرناپڑااورگزشتہ روز ان کی ضمانت ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں