کامیابیوں سے مجھ میں تکبر نہیں عاجزی آئی:سجل علی

کامیابیوں سے مجھ میں تکبر نہیں عاجزی آئی:سجل علی

اداکارہ سجل علی نے کہا کہ میرا شماران چند خوش نصیبوں میں ہوتا ہے جن کے کیرئیر کے آغازمیں ہی کامیابی لکھی ہوتی ہے

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور (آن لائن) مجھے بیس سال کی عمرمیں جو شہرت عزت اورمقام ملاہے اس کیلئے لوگوں کو برسوں بیت جاتے ہیں ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ یہ خدا کی ذات کامجھ نا چیز پر کرم ہے کہ جس شہرت کی فنکار برسوں تمنا کرتے ہیں وہ مجھے شوبز کی دنیا میں ابتدائی دنوں میں مل گئی۔ یہ صرف اورصرف نیک نیتی اور محنت اورلگن سے کام کرنے کی وجہ سے ہے ۔میں نے اپنی کامیابیوں پر کبھی تکبرنہیں کیا بلکہ مجھ میں مزید عاجزی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات کے کرم سے آج میں مصروف ترین اداکارہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں