ثناعسکری کورونا وائرس کانشانہ ،گھر پر قرنطینہ کرلیا

ثناعسکری کورونا وائرس کانشانہ ،گھر پر قرنطینہ کرلیا

شوہر منہاج عسکری نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی ،دعاکرنے کی بھی اپیل

لاہور( لیڈی رپورٹر سے )کوروناوائرس کی دوسری لہر کے اثرات شدید ہونے لگے ،اداکارہ ثنا عسکری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر پر ہی قرنطینہ کرلیاہے ۔ثنا عسکری کی بیماری کے بارے میں اطلاع ان کے شوہر منہاج علی عسکری نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ۔منہاج عسکری نے اطلاع دینے کے ساتھ اپیل کی کہ ’’آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ‘‘۔ ثنا عسکری بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اوروہ آج کل بھی ایک مصروف ترین اداکارہ ہیں ، ان کے کورونا وائرس کاشکار ہونے کے باعث کئی شوٹنگز کا شیڈول متاثر ہواہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں