بالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے سخت جدوجہد کی:کترینہ کیف

بالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے  سخت جدوجہد کی:کترینہ کیف

بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف نے کہا کہ بالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے سخت جدوجہد کی اس دوران تنقید اور سخت دباؤ کا بھی شکار رہی

ممبئی (آئی این پی)بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ اپنے فلمی کیریئر کی تمام مشکلات، اتار چڑھاؤ، کامیابیوں، ناکامیوں اور فلم انڈسٹری سے سیکھی گئی ہر بات کو الفاظ کی شکل دینا چاہتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں موجود لوگوں کے رویوں اور عمل سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں جان کر انہوں نے انڈسٹری میں اچھی کامیابی حاصل کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں